سعودی عرب کی جانب سے برسلز حملوں کی پرزور مذمت
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد اور نائب ولی عہد نے برسلز میں ہونے والی ہلاکتوں پر بیلجیئم کے بادشاہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سعودی فرماں روا شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مملکت ان مجرمانہ کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتی ہے اور اس غم کے موقع پر بلجیئم کے عوام کے ساتھ ان کے دکھ میں شریک ہے۔
شاہ سلمان نے تعزیتی پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی کوششوں کو متحد کرنے پر زور دیا۔
ادھر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے زور دے کر کہا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں سے انسداد دہشت گردی کے لیے جاری کوششوں میں اضافہ ہوجائے گا یہاں تک کہ اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔
اس دوران سعودی عرب میں سینئر علماء کرام کی کمیٹی نے ان دہشت گرد دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دنیا میں کسی بھی جگہ ان واقعات کے ذمہ دار افراد کو ملامت کا نشانہ بنایا ہے۔
متعدد عرب ممالک نے بھی برسلز حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں مکمل یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ اور رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے بھی ان تخریبی کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔
-
برسلز پولیس کے چھاپے، کیمیائی مواد پکڑے جانے کا انکشاف
#بیلجئیم کے پراسیکیوٹر جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے دارالحکومت #برسلز میں ...
بين الاقوامى -
برسلز حملوں میں ملوث دو مشتبہ ملزم گرفتار؟
مغربی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ گذشتہ روز برسلز کے ایک ہوائی اڈے اور میٹرو ...
بين الاقوامى -
برسلز دھماکے: صدر اوباما کا بیلجیئم سے اظہارِ یک جہتی
امریکی صدر براک اوباما نے برسلز میں بم دھماکوں کی مذمت کی ہے اور بیلجیئم کے ساتھ ...
بين الاقوامى -
برسلز میں بم دھماکوں کے بعد یورپ بھر میں سکیورٹی سخت
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منگل کی صبح تباہ کن بم دھماکوں کے بعد ڈنمارک ...
بين الاقوامى -
برسلز ائیر پورٹ اور میٹرو سٹیشنز پر دھماکے، 34 ہلاکتیں
بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کا ہوائی اڈہ اور ایک سب وے اسٹیشن دہشت گردوں کا نشانہ ...
بين الاقوامى -
جی سی سی اور پاکستان کی برسلز میں بم دھماکوں کی مذمت
چھے عرب ریاستوں پر مشتمل خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) نے بیلجیئم کے دارالحکومت ...
بين الاقوامى