’بھائی نے جو کچھ کیا اس پرشرمندہ ہوں‘
مراد عشراوی کا نجیم عشراوی کی دہشت گردی سے اعلان لاتعلقی
#برسلز میں گذشتہ ہفتےکو خودکش حملہ کرکے والے نجیم العشراوی نامی شدت پسند کے بھائی اور خاندان کے دوسرے افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نجیم کے اقدام سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کے مطابق خود کش بمبار #نجیم_العشراوی کے بھائی مراد العشراوی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے اقدام پر سخت شرمندہ ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ ان کے بھائی نے دہشت گردی کا راستہ کب اور کیوں اختیار کیا، اس نے جو کچھ بھی کیا اس کا خاندان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم سب اس کے خود کش حملے اور دہشت گرد گروپوں کی حمایت سے مکمل طورپر لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔
مراد العشراوی جو #بیلجیم کے تائیکوانڈو چیمپیئن بھی ہیں آئندہ موسم گرما میں وہ تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کی جانب سے نمائندگی بھی کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے ملک کا پرچم سب سے عزیز ہے اور میں اس پر فخر کرتا ہوں۔ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ میرے بھائی نجیم العشراوی نے دہشت گردی کاراستہ کیوں چنا ہے۔
اس نے بتایا کہ نجیم کے خاندان کے ساتھ سنہ 2013ء میں اس وقت تعلقات منطقع ہوگئے جب اس نے شام کا سفر کیا اور انتہا پسند گروپوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس کے باوجود مجھے یقین نہیں آتا کہ نجیم اس قدر سفاک ہوسکتا ہے اور وہ پبلک مقامات پر دہشت گردی کا ارتکاب بھی کرسکتا ہے۔ بہرحال اس نے جو بھی کیا اس کے جرم سے خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم سب بہت شرمندہ، دکھی اور خوف زدہ ہیں۔
مراد العشراوی کے وکیل فیلپ کولو کا کہنا ہے کہ میں العشراوی خاندان کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ ایک ہی خاندان اور ایک ہی ماحول میں پرورش پانے والے دو بھائیوں میں سے ایک نے کھیل کا راستہ اپنایا اور دوسرے نے دہشت گردی کا راستہ چنا۔ یہ ہمارے لیے حیران کن ہے۔ ایک بھائی نے اپنا مستقل روشن کیا اور دوسرے نے اپنی زندگی کے ساتھ کئی قیمتی جانوں کےچراغ گل کردیے۔
-
برسلز حملوں کے دوسرے خود کش بمبار کی شناخت
پولیس نے ملزم نجیم عشراوی کو مفرور قرار دے دیا تھا
بين الاقوامى -
برسلز: "ٹوپی والا شناخت"، دو ملزمان پر فرد جرم عائد
بیلجیئم میں استغاثہ نے دو افراد پر دہشت گردی، دہشت گرد جماعت کی سرگرمیوں میں شرکت ...
بين الاقوامى -
برسلز خود کش بمبار کی وصیت کوڑے سے برآمد
دوسرے خود کش بمبار کی شناخت نجیم الشعراوی کے نام سے کی گئی
بين الاقوامى