ترکی : دیاربکر دھماکہ.. ذمہ داری کردستان لیبر پارٹی نے قبول کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کالعدم تنظیم کردستان لیبر پارٹی نے جمعے کے روز انٹرنیٹ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں ترکی کے جنوب مشرقی شہر دیاربکر میں ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ جمعرات کے روز ہونے والے اس دھماکے میں ملٹری پولیس کے 7 ارکان ہلاک اور 27 دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ملک کے جنوب مشرق میں کرد اکثریتی علاقے میں ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کے دورے سے ایک روز قبل یہ دھماکہ، علاقے میں اب تک ہونے والے سب سے بڑے کار بم دھماکوں میں سے ہے۔ واضح رہے کہ یہ علاقہ کئی ماہ سے پرتشدد کارروائیوں کی زد میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں