’شام میں کردوں کی خود مختار ریاست ’قابل عمل‘ ہے‘
شام کے بحران کے حل میں ایران رکاوٹ ہے:امریکی سفیر
#شام میں #امریکا کے سابق سفیر #رابرٹ_فورڈ نے کہا ہے کہ مملکت شام میں کرد قوم کا داخلی خود مختاری کا مطالبہ قابل عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں ہونے والے شام کے بحران کے حوالے سے آئندہ مذاکراتی دور میں #بشار_الاسد کے سیاسی انجام کے بارے میں غور کیا جائے گا۔
’الحدث‘ نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے سابق امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ صدر باراک اوباما شام کے بحران کے فوجی حل پر یقین نہیں رکھتے جبکہ #ایران شام میں کسی قسم کی سیاسی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے۔
رابرٹ فورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا شام میں اپنی فوج برقرار رکھنے پر اصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ تہران مسئلے کے حل کے لیے لچک دکھانے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی منظوری کے بغیر روس بھی بشارالاسد پر اپنی شرائط مسلط نہیں کرسکتا۔ شام کے حوالے سے امریکی پالیسی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں رابرٹ فورڈ کا کہنا تھا کہ #دمشق سے متعلق وائٹ ہاؤس کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
-
شام میں امریکا کا فضائی حملہ، القاعدہ کے متعدد جنگجو ہلاک
امریکا نے شام میں القاعدہ سے وابستہ النصرۃ محاذ کے جنگجوؤں پر ایک اور فضائی حملہ ...
مشرق وسطی -
شام کا فرانس پر دہشت گردی کی اعلانیہ سپورٹ کا الزام !
شامی حکومت کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد کا کہنا ہے کہ "شام کی خارجہ پالیسی ...
مشرق وسطی -
شام میں حزب اللہ کے بانی کمانڈر باغیوں کے حملے میں ہلاک
النصرہ فرنٹ کے حملے میں حزب اللہ کے سات جنگجو ہلاک
مشرق وسطی