دبئی میں پہلی بار اسمارٹ کار کا افتتاح
کار میں 10 سواریوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے
ڈرائیور کے بغیر خود کار طریقے سے چلنے والی کاروں کے دنیا کے مختلف ملکوں میں متعارف ہونے کے بعد دبئی کے ادارہ برائے مواصلات وشاہرات نے بھی اسمارٹ کار کا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمارٹ کار کا پہلا تجربہ آج سوموار کو کیا جائے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی حکومت نے "ایزی مائل / اومنیکس" نامی کمپنی کی تیار کردہ اسمارٹ کار کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔ اسمارٹ کار کی افتتاح تقریب آج سوموار کو منعقد ہوگی۔ خود کار طریقے سے چلنے والی اسمارٹ کار میں آٹھ سے دس افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہوگی۔
اخبار "البیان" کی رپورٹ کے مطابق اسمارٹ کار کو ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ کم فاصلے تک سفرکرنے اور مسافروں کی حفاظت کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا۔ حادثے سے بچنے کے لیے کار میں پیشگی الارم سسٹم، اسمارٹ کنٹرول سسٹم اور لیزر سسٹم نصب کیا گیا ہے۔
دبئی میں اسمارٹ کار کا افتتاح مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا کے لیے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے دوسری نمائش کے موقع پر کیا جائے گا۔ اسمارٹ کے افتتاح کے موقع پر دبئی کی شاہرات ومواصلات اتھارٹی کے عہدیداروں کے علاوہ مواصلات ونقل و حمل کی عالمی فیڈریشن کے عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔افتتاح تقریب میں 29 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زیادہ شہری، 10 وزرا ،39 ممالک کے 102 ترجمان شرکت کریں گے۔ نمائش کے لیے 6480 مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔ جس میں تین ہزار سے زاید افراد کی گنجائش بھی موجود ہے۔
-
دبئی میں Wi کے بجائے LiFi انٹرنیٹ سروس متعارف
دبئی کی شاہراؤں پر نصب سٹریٹ لائیٹس سے روشنی کے علاوہ اب ایک اور اضافی کام بھی لیا ...
ایڈیٹر کی پسند -
دبئی ائرپورٹ سروسز کی مد میں 35 درھم فیس لی جائے گی
متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی شہرت کی حامل سیاحتی اور کاروباری ایمرٹ دبئی کے ...
مشرق وسطی -
دبئی پولیس کا اماراتی کی بھنگ کی ''جدید'' نرسری پر چھاپا
نت روز ایجادات کی بدولت زندگی کے ہر شعبے میں نئی نئی جدتیں آرہی ہیں اور لائی جارہی ...
ایڈیٹر کی پسند