دبئی ائرپورٹ سروسز کی مد میں 35 درھم فیس لی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

متحدہ عرب امارات میں بین الاقوامی شہرت کی حامل سیاحتی اور کاروباری ایمرٹ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور چیئرمین دبئی ایگزیکٹو کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس کے تحت دبئی ایئر پورٹ پر فراہم کردہ سہولیات کے استعمال پر فی مسافر 35 درہم سروس فیس کے طور پر چارج کیے جائیں گے۔

فیس دبئی میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کی طرف سے ٹکٹ جاری کرنے پر جمع کیے جائیں گے، فیس دبئی حکومت بیت المال کو پیش کی جائے گی جسے ہوائی اڈے کی توسیع، تزئین و آرائش اور بڑھتی صلاحیت کیلیے استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد 2023 تک دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد 100 ملین تک بڑھانے، انھیں بھرپور سہولتیں فراہم کرنے کی استعداد کے ہدف کو حاصل کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں