ترکی میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں: امارات
متحدہ عرب امارات نے ترکی میں حالیہ فوجی بغاوت کی ناکامی کے بعد کہا ہے کہ ’یو اے ای‘ ترکی میں امن واستحکام کا خواہاں ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اماراتی وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زید آل نھیان نے اپنے ترک ہم منصب مولود جاویش اوگلو سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریہ ترکی میں کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ ہم ترکی میں دیر پا امن اور سیاسی استحکام کے خواہاں ہیں۔
اماراتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ترکی میں حالیہ پیش رفت کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انقرہ کے امن واستحکام کا خواہش مند ہے۔
انہوں نے ترکی میں آئینی حکومت کا زمام کار دوبارہ ہاتھ میں لینے اور عوامی امنگوں کے مطابق ملکی نظم ونسق چلانے کا خیرمقدم کیا۔
-
ترکی کے 8 باغی فوجی ہیلی کاپٹر میں یونان فرار،سیاسی پناہ کی درخواست
یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے باغی فوجی ایک ہیلی کاپٹر اڑا کر غیر قانونی طور ...
بين الاقوامى -
ترکی میں فوجی بغاوت: دستور معطل، مارشل لاء نافذ
حکومت کی جانب سے فوجی بغاوت جلد کچل دینے کا دعویٰ
بين الاقوامى -
ترکی: فوجی بغاوت پر عالمی رہنمائوں کا ردعمل
عالمی رہنمائوں نے ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے مارشل لاء نافذ کرکے حکومت کا ...
بين الاقوامى