یمن سے داغے راکٹ حملے میں سعودی شہری جاں بحق
سعودی عرب کے حکام نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز یمن سے داغے گئے ایک راکٹ کے نتیجے میں جازان کے مقام پر ایک سعودی شہری جاں بحق ہوگیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جازان گورنری کے شہری دفاع کے ڈائریکٹوریٹ کےترجمان محمد آل صمعان نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام کو طلاع ملی تھی کہ صامطہ کے مقام پر ایک راکٹ حملہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ راکٹ حملے میں ایک مقامی شہری جاں بحق ہوگیا۔
سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے قبل ازیں ہفتے کے روز بتایا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے نجران شہر پر ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا تھا تاہم میزائل کو فضاء ہی میں تباہ کردیا گیا۔
جازان کے شہری دفاع کے حکام نے راکٹ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر واقعے حرض محاذ پر ہفتے کے روز جھڑپوں کے بعد حالات پرسکون ہوگئے تھے۔ قبل ازیں وہاں پر یمن فوج اور باغیوں کے درمیان حرض ڈاریکٹوریٹ کے گرد تعمیر کی گئی دیواروں کے آس پاس وقفے وقفے سے جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
-
سعودی عرب : گیس کے کنویں سے امریکی شہری کی بیوی کی لاش برآمد
سعودی دارالحکومت الریاض میں عدالت نے مملکت میں مقیم ایک امریکی شہری کو پانچ سال ...
مشرق وسطی -
سعودی فورسز نے حوثیوں کا چلایا بیلسٹک میزائل مار گرایا
یمن کے صوبہ ابین میں عرب اتحاد کے فضائی حملے میں القاعدہ کے متعدد جنگجو ہلاک
بين الاقوامى -
انسان دوست کارروائیوں میں سعودی عرب دنیا میں اول نمبر پر !
ہلال احمر اور صلیب احمر کی عرب تنظیم کے مطابق عرب دنیا سمیت سارے عالم میں کہیں بھی ...
مشرق وسطی