ترکی امریکا رنجش کے کئی ہفتوں بعد بائیڈن انقرہ میں
امریکی نائب صدر جو بائیڈن خطے کے دورے کے سلسلے میں بدھ کے روز ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے۔ ادھر ترک ٹی وی چینلوں کے مطابق ترکی کی افواج نے شدت پسندوں کے انسداد کے بین الاقوامی اتاحد کے تعاون سے شام میں کارروائی شروع کر دی ہے۔
جو بائیڈن 15 جولائی کو انقلاب کی ناکام کوشش کے بعد ترکی کا دورہ کرنے والی اعلی ترین مغربی ذمہ دار ہیں۔ وہ اس دورے میں دنوں حلیف ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ ان تعلقات میں انقرہ کی جانب سے امریکا میں مقیم مبلغ فتح اللہ گولن پر انقلاب کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کرنے کے سبب بگاڑ آ گیا تھا۔
ترکی کی جانب سے امریکا سے گولن کو حوالے کرنے کا مطالبہ جاری رہا۔ گولن اس امر کی تردید کرچکے ہیں کہ انہوں نے صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت گرانے کے لیے انقلاب کی کوشش کا حکم دیا۔
جو بائیڈن ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم اور صدر ایردوآن سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں شامی بحران کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔
واشنگٹن نے انقرہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شبہات کی بات کرنے کے بجائے انقلاب کی کوشش میں گولن کا ہاتھ ہونے کے ثبوت فراہم کرے۔ اس کے نتیجے میں دونوں دارالحکومتوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔
تُرک ذمہ داران پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ گولن کو حوالے نہ کرنے کی صورت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بڑی صورت میں نقصان پہنچے گا۔
-
ترکی کے سرحدی قصبے سے مکینوں کو انخلاء کی ہدایت
ترکی نے شام کے سرحدی شہر جرابلس کے بالمقابل واقع اپنے ایک قصبے کے مکینوں کو انخلاء ...
بين الاقوامى -
شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ترکی سے راکٹوں کی بارش
ترک ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ ترک فوج کے توپخانے نے منگل کو علی الصباح شام میں ...
بين الاقوامى -
سفارتی کشیدگی : ترکی نے آسٹریا سے سفیر واپس بلا لیا
ترکی نے آسٹریا کے ساتھ سفارتی کشیدگی پیدا ہونے کے بعد ویانا میں تعینات اپنے سفیر ...
بين الاقوامى