عدن فوجی تربیتی مرکز پر#داعش کا #خودکش حملہ، 65 ہلاک
جنوبی یمن کے سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ سوموار کے روز عدن شہر میں فوجی تربیتی مرکز کے باہر ہونے والے خودکش حملے میں 65 رنگروٹ جاں بحق جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
اہلکار کے مطابق خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی فوج ٹریننگ کے لئے فالن ہونے والوں کی قطار پر چڑھا دی۔ فوجی تربیتی دفتر شمالی ساحلی شہر کے ایک سکول کے قریب واقع تھا، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ہلاکت خیز خودکش حملے کی ذمہ داری انتہا پسند تنظیم 'داعش' نے قبول کر لی ہے۔
سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ایمبولینس اور ہنگامی امدادی اداروں کی گاڑیاں جائے حادثہ سے ہلاک اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
-
یمن امن مذاکرات کی بحالی سے متعلق امریکی کوششوں کا خیر مقدم
یمنی حکومت نے قومی یکجہتی کی حکومت تشکیل دینے کے مقصد سے امن بات چیت کے دوبارہ ...
مشرق وسطی -
یمن سے راکٹ حملوں میں سعودی بجلی گھر تباہ
یمن میں باغیوں کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملوں کے نتیجے میں سعودی عرب کے سرحدی ...
بين الاقوامى -
امریکا۔ سعودی عرب یمن مذاکرات بحالی پر متفق
باغیوں کی طرف سے یک طرفہ اقدامات قابل قبول نہیں: الجبیر
بين الاقوامى