سعودی عرب اور جاپان کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون
سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کے روز ٹوکیو میں جاپان کی وزیر دفاع Tomomi Inada سے ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب اور جاپان کے متعدد ذمہ داران بھی شریک تھے۔ اس دوران دنوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا جس میں دفاع کا شعبہ اہم ترین ہے۔ علاوہ ازیں مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال بھی زیر بحث آئی۔
سعودی نائب ولی عہد اور جاپانی وزیر دفاع کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
-
سعودی عرب اور جاپان میں باہمی تعاون کے 11 معاہدے
شہزادہ سلمان کی جاپانی رہ نماؤں سے ملاقاتیں جاری
بين الاقوامى -
چین، سعودی عرب میں باہمی تعاون کے دسیوں معاہدے طے پا گئے
شہزادہ محمد کی چینی نائب وزیر اعظم سمیت اہم رہ نماؤں سے ملاقاتیں
بين الاقوامى -
پاکستان اور سعودی عرب کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق
سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد کی اسلام آباد میں وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات
پاكستان