.

بچوں کو دیکھنے کے لیے انجلینا جولی کی بریڈ پٹ پر عائد شرط ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہالی ووڈ کے دو ستاروں بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کی علاحدگی کے مقدمے میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ انجلینا جولی کی جانب سے طلاق کا مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد اب خاتون اداکارہ نے شرط عائد کر دی ہے کہ عارضی تحویل کے دوران اگر بریڈ پٹ اپنے بچوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ڈرگ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

انجلیناجولی نے 20 ستمبر کو بریڈ پٹ سے طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ ایسا نظر آتا ہے کہ علاحدہ ہونے والا جوڑا انفرادی رہ نمائی حاصل کرنے پر متفق ہو گیا ہے جو کہ اس خاندان کے مفاد میں ہے۔ بریڈ پٹ اپنے بچوں سے پہلی ملاقات کے لیے ایک ڈاکٹر کے ہم راہ جائیں گے۔

انجلینا جولی اپنے چھ بچوں کی مستقل اور مکمل تحویل حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ ان میں تین بچے ان کے اپنے اور تین گود لیے ہوئے ہیں۔ علاحدگی کے وقت سے انجلینا جولی اپنے بچوں کے ساتھ ایک الگ گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

یاد رہے کہ ہالی ووڈ کے اس جوڑے کی محبت کی مثال دی جاتی تھی تاہم طلاق کی صورت میں دس سالہ رفاقت کا افسوس ناک انجام دیکھنے میں آ رہا ہے۔