برطانیہ:2013ء کے بعد دہشت گردی کی 12 سازشین ناکام بنائی گئیں
برطانوی انٹیلی جنس ادارے’ایم آئی 5‘ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ پولیس نے سنہ 2013ء کے بعد دہشت گردی کی 12 وارداتیں ناکام بنائیں۔
خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل انڈرو پاریکر نے ایک بیان میں بتایا کہ جون 2013ء کے بعد پولیس نے ملک میں دہشت گردی کی ایک درجن سازشیں ناکام بنائیں۔
مسٹر پاریکر کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرات مزید واضح ہوگئے ہیں۔ خاص طور پر داعش کی طرف سے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے خطرات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ داخلی سلامتی کے ادارے اور بیرون ملک سرگرم انٹیلی جنس’ایم آئی 6‘ نے مل کر پولیس کی مدد سے جون 2013ء کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کی ایک درجن سازشیں ناکام بنائیں۔
-
برطانیہ :عاشورا پر حزب اللہ کا پرچم لہرانے کی تحقیقات
برطانوی پولیس اس ماہ کے اوائل میں عاشورا کے جلوس کے موقع پر لبنان کی حزب اللہ ...
بين الاقوامى -
برطانیہ: میٹروٹرین میں پاکستانی نژاد شہری نسل پرستی کا شکار
ٹرین کی بوگی میں تشدد کا مرتکب مجرم گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا
بين الاقوامى -
امریکا اور برطانیہ کا یمن میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
امریکا اور برطانیہ نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور صدر عبد ربہ ...
بين الاقوامى