شراب فیکٹری پر چھاپے کے دوران سعودی پولیس اہلکارجاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی محایل گورنری میں ایک مشتبہ شراب فیکٹری پر پولیس کے چھاپے کےدوران جوابی فائرنگ کےنتیجے میں سعودی پولیس کا ایک سارجنٹ جاں بحق ہوگیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق عسیر پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز پولیس کو محایل شاہراہ آل مشول پر واقع ایک شراب فیکٹری اور منشیات کے اڈے کی اطلاع ملی تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔

اطلاعات کےمطابق یہ فیکٹری دو افریقی نژاد افراد چلا رہے تھے۔ پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس سارجنٹ حزام بن موسیٰ البارقی شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ دوسرے مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں