ایران نے ترکی میں تمام سفارتی مراکز بند کردیے
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سوموار کو روسی سفیر کے قتل کے واقعے کے بعد ایران نے اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کے لیے ترکی میں سفارتی مراکز بند کردیے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے’ایسنا‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے ترکی کے شہروں انقرہ، استنبول، طرابزون اور ارضروم میں قائم کردہ سفارت خانہ اور قونصل خانوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
ادھر ترکی میں ایرانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں سفارتی مراکز بند کیے جا رہے ہیں۔ لہٰذا ترکی میں موجود شہری سفارت خانوں کا رخ نہ کریں۔ تاہم اس اچانک فیصلے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
خیال رہے کہ ایران اور روس شام میں صدر اسد کی حمایت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں پوری دنیا میں ایران اور روس کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ گذشتہ روز انقرہ میں روس کے سفیر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ روسی سفیر کے قتل کو شام کے شہر حلب میں جاری انسانی بحران کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
-
سفیرکا قتل شام میں قیام امن کی مساعی پر حملہ ہے: پوتن
’مشترکہ دشمن نے ترکی، روس تعلقات بگاڑنے کی ناکام کوشش کی‘
بين الاقوامى -
انقرہ میں روسی سفیر مسلح شخص کی فائرنگ سے قتل
روسی سفیر کے قاتل کو پولیس نے ثقافتی مرکز ہی میں موت کی نیند سلا دیا
بين الاقوامى -
جرمنی:کرسمس مارکیٹ میں ٹرک کی ٹکر سے 12 ہلاک، 48 زخمی
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں برلن میں کرسمس کی خریداری کے لیے قائم کردہ ایک بازار ...
بين الاقوامى