مراکشی پولیس کا کریک ڈاؤن، نصف ملین مشتبہ افراد گرفتار
افریقی ملک مراکش کی پولیس نے جرائم کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر سمیت دیگر جرائم سے منسلک مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ رواں سال کے دوران مراکشی پولیس نے نصف ملین کے قریب مشتبہ جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مراکشی پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال 2016ء کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ 66 ہزار 997 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق منشیات کے دھندے میں ملموث 89 ہزار 910 افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے 106 ٹن اور 870 کلو گرام حشیش اور دیگر منشیات قبضے میں لی گئی۔ مشتبہ جرائم پیشہ افراد سے 582 کلو گرام کوکین،15کلو اور 826 گرام ہیروئن، اکسٹازی نامی نشہ آور بوٹی کی لاکھوں گولیاں برآمد کی گئیں۔
پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن ملک کو جرائم سے پاک کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔ رواں سال کے دوران پولیس نے 442 سرچ آپریشنز کیے جب کہ 42 مرتبہ خفیہ کاررروائیاں کی گئیں۔
صفائی کا عمل پولیس کے ادارے کے اندر بھی جاری رہا۔ اس دوران پولیس میں شامل مرد وخواتین اہلکاروں کو 2001 تادیبی سزائیں دی گئیں اور 84 اہلکاروں کو ملازمت سے نکالا گیا۔اس کے علاوہ کرپشن میں ملوث 176 سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی۔
-
مراکش : داعش سے تعلق کے الزام میں 8 مشتبہ افراد گرفتار
مراکش میں پولیس نے دولتِ اسلامیہ عراق وشام ( داعش) سے تعلق کے الزام میں آٹھ مشتبہ ...
بين الاقوامى -
مراکش : پارلیمانی انتخابات میں حکمراں اسلامی جماعت کی جیت
مراکش میں جمعے کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں حکمراں اعتدال پسند اسلامی جماعت نے ...
بين الاقوامى -
مراکش میں داعش کی بیعت کرنے والی 10 خواتین گرفتار
مراکش کی حکام نے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی ’داعش‘ کی بیعت کرنے اور ...
بين الاقوامى