مصر نے کلیساؤں کی نگرانی سے متعلق امریکی بل مسترد کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصری وزارت خارجہ نے قبطی مسیحیوں کے کلیساؤں کی بحالی کے حوالے سے امریکی قانونی بل کو مسترد کر دیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان احمد ابو زید کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکی کانگریس کے ایک رکن کی جانب سے پیش کردہ بل کی قرار داد کو مسترد کرتا ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مصری حکومت کی جانب سے کلیساؤں کی بحالی کے اُس وعدے کی پاسداری کا جائزہ لیں جو 2013 کے واقعات کے بعد کیا گیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایسے کسی بھی اقدام کی مذمت کی جو کسی غیر ملکی ادارے کو ملکی سیادت اور خود مختاری کو ضرر پہنچانے کا حق فراہم کرے اور غیر ملکی اداروں کے سامنے مصری حکام سے پوچھ گچھ کا امکان پیدا کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "مصر میں فرقہ وارانہ تشدد دیکھنے میں نہیں آیا بلکہ دہشت گردی کے واقعات سامنے آئے جن کا ارتکاب ایسی جماعت نے کیا جو قانون کے دائرے سے باہر ہے"۔

اخباری بیان میں سرکاری ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں مصری سفارت خانے کو ذمے داری سونپی گئی ہے کہ وہ کانگریس کے ارکان کے ساتھ رابطے میں رہے بالخصوص مذکورہ بل پیش کرنے والے رکن کے ساتھ تاکہ اس اقدام پر اعتراض اٹھایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں