ٹرمپ کے داماد بلا معاوضہ سینئر صدارتی مشیر ہوں گے
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو صدر کا سینئر مشیر مقرر کر دیا جائے گا.
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کوشنر کو سینئر صدارتی مشیر مقرر کیا جا رہا ہے، تاہم ان کی صاحبزادی کوئی حکومتی عہدہ نہیں سنبھالیں گی جب کہ جیرڈ کوشنر بطور مشیر کام کے دوران اپنے نجی کاروبار سے بھی علاحدہ ہو جائیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومتی عہدہ سنبھالنے سے قبل ہی جیرڈ اپنی کمپنیوں کی ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہو جائیں گے اور وہ دوران ملازمت تنخواہ بھی وصول نہیں کریں گے۔
نشریاتی ادارے 'سی این این' نے یہ بات اقتدار منتقلی کے عبوری عمل سے وابستہ ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتائی۔ پینتیس سالہ جیرڈ ماضی کے تاجر اور موجودہ سیاسی حکمت عملی کے ماہر نے اپنے سسر کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا اور ان کا نیا عہدہ امریکا میں اقربا پروری پر قابو کرنے کے لئے موجود وفاقی قانون کے لئے بھی ایک ٹیسٹ ہو گا۔
-
ٹرمپ کا داماد مشرق وسطی میں امن کا معمار بن سکے گا ؟
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا کا شوہر جیرڈ کُشنر نیم ...
بين الاقوامى -
اقتدار کی منتقلی : ٹرمپ کی نگراں ٹیم میں 3 بچے اور داماد شامل
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نائب مائیک پینس اور ان کے زیر قیادت ٹیم ...
بين الاقوامى -
"ٹرمپ کی موت" سے متعلق مشہور اداکار کی ٹوئیٹ پر ہنگامہ برپا !
مریکی اداکار چارلی شین کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے ...
بين الاقوامى -
اقوام متحدہ وقت گزاری کا کلب بن چکا ہے: ٹرمپ
اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاری ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں رقاصاؤں کا شرکت سے انکار !
امریکا میں "دی ریڈیو سٹی راکٹس" ڈانسنگ گروپ کی جانب سے منتخب صدر ڈونلڈ ...
بين الاقوامى -
فضائی سفر کے دوران وکیل کی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ بدکلامی
تنقید کرنے والا شہری ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا
بين الاقوامى