ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض عزائم اور بیانات سے پرامید ہیں: الجبیر
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض بیانات اور عزائم سے پرامید ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے امریکی کردار کی بحالی، داعش کی شکست وریخت اور ایرانی بالادستی کا گھمنڈ توڑنے کے حوالے سے سعودی عرب ڈونلڈ ٹرمپ سے پرامید ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے ریاض میں صحافیوں اور اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکا میں اقتدار کی تبدیلی کے مرحلے کوعالمی حالات میں مثبت تبدیلی کے طور پردیکھ رہا ہے۔ ہمیں ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیانات سے امیدیں وابستہ ہیں۔ سعودی عرب مشترکہ مفادات اور مقاصد کےلیے نئے امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھیں گے کہ آیا نئی امریکی انتظامیہ کس حد تک ہمارے مفادات کے مطابق اپنی پالیسیاں تشکیل دیتی ہے۔
ایران کے بارے میں بات کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ تہران کی پالیسیوں اورمعاندانہ عزائم کی بناء پر تہران اور ریاض میں کشیدگی بدستور موجود ہے۔ حالات کو بہتر بنانے اور تعلقات کو معمول پرلانے کی ذمہ داری ایران پرعاید ہوتی ہے۔
شام کے معاملے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں آستانہ میں ہونے والے شامی مذاکرات کو ایک اہم پیش رفت کے طور پردیکھنا چاہیے۔ توقع ہے کہ آستانہ مذاکرات شام میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے میں مدد دیں گے۔
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے ساتھ کاروباری مراسم کا انکشاف
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حالیہ انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے اپنے ملک ...
بين الاقوامى -
سعودی دانش وروں کی نظر میں کون بہتر : ہیلری یا ٹرمپ؟
سعودی دانش وروں اور ماہرین کے ایک گروپ نے باور کرایا ہے کہ امریکی صدارت کے لیے ...
مشرق وسطی -
یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک ٹرمپ کے بیان پر سیخ پا
امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانوی اخبار ٹائمز اور جرمن اخبار بیلڈ کو دیے ...
بين الاقوامى