ٹرمپ عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں : اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے اپنی سالانہ توقعات میں اس امر کا اظہار کیا ہے کہ عالمی شرح نمو رواں سال بڑھ کر 2.7% رہے گی جب کہ 2018 میں اس کا تناسب 2.9% رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس 2016 میں عالمی شرح نمو 2.2% رہی ۔
تاہم بین الاقوامی تنظیم کے مطابق یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں برطانیہ کی جانب سے رائے شماری کے نتیجے میں دُھندلی صورت حال چھائی رہی۔ برطانوی شرح نمو 2016 کے تخمینے 2% سے کم ہو کر 2017 کے لیے 1.1% اور 2018 کے لیے 1.3% ہو گئی ہے۔
اقوام متحدہ میں اقتصادیات اور ترقیاتی پالیسیوں کے شعبے کے سربراہ الفریڈو کالکینو نے جنیوا میں ایک پریس کانفرس میں بتایا کہ " منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنائی جانے والی ٹیکس پالیسیوں کے عالمی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں"۔
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو ''ازکار رفتہ'' نہیں کہا: مشیر
میڈیا نے نومنتخب صدر کا نیٹو سے متعلق بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ کے بعض عزائم اور بیانات سے پرامید ہیں: الجبیر
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ہے امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ...
بين الاقوامى -
یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک ٹرمپ کے بیان پر سیخ پا
امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانوی اخبار ٹائمز اور جرمن اخبار بیلڈ کو دیے ...
بين الاقوامى