مسلمان مخالف اقدامات،البرائٹ کا ٹرمپ کواسلام قبول کرنے کا چیلنج
سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے ساتھ وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز رہنے والی سرکردہ امریکی سیاست دان میڈلین البرائیٹ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کی جانب سے مسلمان شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے اعلان کے خلاف انوکھا احتجاج کیا ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ بعض مسلمان اور عرب ممالک کے باشندوں کے 120 دن تک امریکا میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو قبول نہیں کرتیں۔ اگر ٹرمپ مسلمانوں پر پابندی کے فیصلے پر مُصر رہتے ہیں تو وہ خود کو مسلمان رجسٹر کرالیں گی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں میڈلین البرائیٹ نے کہا کہ میری تربیت کیتھولک عیسائی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بعد ازاں میں اسقف کلیسا کے ساتھ وابستہ ہوگئی۔ مجھے پتا چلا کہ میرا خاندانی پس منظر یہودی ہے اور آج میں پناہ گزینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے خود کو مسلمان کے طور پر رجسٹر کرانے کی تیاری کررہی ہوں‘۔
I was raised Catholic, became Episcopalian & found out later my family was Jewish. I stand ready to register as Muslim in #solidarity.
— Madeleine Albright (@madeleine) January 25, 2017
انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرامریکا میں مجسمہ آزادی کی تصویر پوسٹ کی اور اس کے نیچے لکھا کہ امریکا کے دروازے آج بھی تمام ادیان اور انسانی طبقات کے لیے کھلے ہیں۔
There is no fine print on the Statue of Liberty. America must remain open to people of all faiths & backgrounds. #RefugeesWelcome pic.twitter.com/4LvMiZTRJJ
— Madeleine Albright (@madeleine) January 25, 2017
-
ٹرمپ امریکا میں مسلمانوں کے داخلے کو روکنے کا وعدہ پورا کریں گے ؟
امریکی کانگریس میں متعدد معاونین اور تارکین وطن کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
''پاگل کتا'' امریکا کا وزیر دفاع بن گیا ، اب کیا ہوگا؟
امریکا کے ''پاگل کتے'' کی عرفیت سے معروف نئے وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے عہدے کا ...
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر بن گئے
ری پبلکن ساستدان ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کی دوپہر واشنگٹن میں ہونے والی ایک تقریب میں حلف ...
بين الاقوامى