داعش کے دن گنے جا چکے ہیں: جامعہ الازھر
مصری قوم داعش کو اپنا شیطانی کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گی
مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد گروپ ’داعش‘ پر ہونے والے مسلسل حملوں کے بعد اس کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور اس کے دن گنے جا چکے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش جھوٹے اور جعلی پیغامات کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ اب بھی موجود اور موثر ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب داعش جیسے گمراہ ٹولوں سے مسلم امہ کو نجات مل جائے گی۔
الازھر کی طرف سے یہ بیان ’داعش‘ کی جانب جاری اس ویڈیو بیان کا رد عمل ہے جس میں داعش نے دھمکی دی تھی کہ وہ مصر میں عیسائیوں کے گرجا گھروں کو دوبارہ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
داعش کے ویڈیو بیان کےرد عمل میں جامع الازھر کا کہنا ہے کہ مصری عوام داعش کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے اور نہ ہی داعش کو اپنے شیطانی کھیل کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔
الازھر کا کہنا ہے کہ عراق کے شہر موصل، شام میں دیر الزور، الرقہ، لیبیا میں سرت اور دوسرے مقامات پر داعش کو کاری ضرب لگائی گئی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد گروپ کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ داعش محض سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے کھوکھلی قوت کا اظہار کر کے یہ ثاتر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ اس کی طاقت کو کچلا نہیں جاسکا ہے۔
-
گرجا گھر پر حملہ دین دشمنی کی بدترین واردات ہے: شیخ الازھر
مشکل کی گھڑی میں پوری قوم مسیحی برادری کےساتھ ہے
مشرق وسطی -
پاکستان میں مجرمانہ دہشت گردی پر جامعہ الازھر کی مذمت
مصر کی سب سے بڑی دینی درسگاہ جامعہ الازھر نے کل پاکستان کے شہر مردان کی کچہری میں ...
بين الاقوامى -
فرقہ پرست قوتوں کی مخالفت پر جامعہ الازھر کی تحسین
سعودی عرب کے نائب ولی عہد کا شیخ الازھر احمد الطیب کو ٹیلیفون
بين الاقوامى