ملائیشین وزیراعظم اور شاہ سلمان کی سیلفی کی دھوم
عموما خیال کیا جاتا ہے کہ یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے سیلفی کا رحجان زیادہ تر نوجوانوں میں پایا جاتا ہے، مگرضروری نہیں کہ سیلفی صرف نوجوان ہی بنا سکتے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایشیائی ممالک کے دورے پرآئے سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب عبدالرزاق ایک سیلفی بھی مقبول ہوئی ہے۔ شاہ سلمان اور نجیب عبدالرزاق کی سیلفی خادم الحرمین کے ’ٹوئٹر‘ اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ شاہ سلمان نے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران کل سوار کو ملائیشیا کے صدر مقام کوالالمپور میں وزیر اعظم نجیب عبدالرزاق سے ملاقات کی تھی۔ دیر تک جاری رہنے والی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
باضابطہ بات چیت سے قبل شاہ سلمان نے کوالالمپور میں وزیراعظم ہاؤس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یہ یادگار سیلفی اسی وقت بنائی تھی۔
-
حاکمِ دبئی کے ساتھ خاتون کی ''فوٹو بم '' سیلفی کی خوب تشہیر
ارباب اقتدار کی کوئی غیر معمولی ادا اکثر خبر بن جاتی ہے اور بعض اوقات تو یک دم بڑی ...
ایڈیٹر کی پسند -
”سیلفی“ بنانے کا شوقین مودی کتنا ”سیلفش“ہے!
اس میں کوئی شبہ نہیں گزشتہ اڑسٹھ برسوں میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ سے ہی ...
سیاست -
تیونسی خاتون کی دبئی میں ''چور کے ساتھ سیلفی''
دبئی میں تیونس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر ایک چور کے ساتھ اپنی ...
ایڈیٹر کی پسند