حاکمِ دبئی کے ساتھ خاتون کی ''فوٹو بم '' سیلفی کی خوب تشہیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ارباب اقتدار کی کوئی غیر معمولی ادا اکثر خبر بن جاتی ہے اور بعض اوقات تو یک دم بڑی خبر بھی بن جاتی ہے اور ان کے ساتھ عام شہری بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں۔چار دانگ عالم ان کے چرچے ہونے لگتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی معاملہ دبئی کے حاکم ،متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی فلم بنانے والی ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا ہے۔ ہوا یہ کہ جب یہ خاتون شیخ محمد کے ساتھ سیلفی ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہی تھی تو وہ بھی شرارتی انداز میں اس کا حصہ بن گئے۔

شیخ محمد اس خاتون کے پیچھے چلتے ہوئے آرہے تھے،انھوں نے پہلے اپنا مشہور زمانہ تین انگلیوں کا سلیوٹ والا نشان بنایا اور پھر اچانک مسکراتے ہوئے اس خاتون کے پیچھے آگئے اور ویڈیو میں اس کی سیلفی کا حصہ بن گئے۔

یہ ویڈیو انسٹا گرام پر سوموار کو پوسٹ کی گئی تھی۔اس کے بعد سے منگل کی شب تک کم سے کم چوّن ہزار لوگ اس کو دیکھ چکے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size