‘ملائیشیا مقتول کیم جونگ نام کی میت کی شناخت کرے گا‘

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب عبدالرزاق کا ’العربیہ‘ کو خصوصی انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب عبدالرزاق نے کہا ہے کہ وہ ملائیشیا کی سرزمین پر شمالی کوریائی لیڈر کے سوتیلے بھائی کیم جونگ نام کے قتل کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرانے اور میت کی تشخیص کے بعد اسے شمالی کوریا کے حوالے کریں گے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب عبدالرزاق نےان خیالات کا اظہار ’العربیہ‘ کے جنرل منیجر ترکی الدخیل کے پروگرام ’مع ترکی الدخیل‘ میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نجیب عبدالرزاق نے کہا کہ انہوں نے مقتول کیم جونگ نام کی میت کے تمام ڈی این اے ٹیسٹ لینے اور یقین دہانی کرنے کے بعد ہی میت ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ کیم جونگ نام کو انتہائی مہلک کیمیائی زہر سے ہلاک کیا گیا ہے۔ نام کے قتل کے لیے استعمال ہونے والا کیمیائی مواد وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحہ میں شامل ہے۔ تمام ضروری تحقیقات اور کیم جونگ نام کے ڈی این اے مکمل کرنے کے بعد اسے شمالی کوریا کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقتول کی میت ورثاء کے حوالے کی جائے گی مگر اس سے قبل یہ تعین کرنا ہوگا کہ قتل کا جرم ملائیشیا کی سرزمین پر ہوا ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریائی لیڈر کے سوتیلے بھائی کیم جونگ نام کو چند روز قبل ملائیشیا کے دارالحکومت کولالمپور کے ہوائی اڈے پر ’وی ایکس‘ نامی انتہائی مہلک گیس کے حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ یہ گیس نام کے منہ پر پھینکی گئی تھی۔ پولیس نے نام کے قتل کے شبے میں دوخواتین کو حراست میں لیا ہے۔ کیم جونگ نام خود بھی ٹارگٹ کلنگ کارروائیوں میں بدنام رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں