لندن میں پارلیمنٹ حملہ.. ابتدائی مناظر کی وڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک وڈیو کلپ میں برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے کے بعد کے ابتدائی مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی جائے مقام کے اطراف افرا تفری اور خوف و ہراس پھیل گیا اور وہاں موجود سیاح اور راہ گیر خوف و دہشت کے عالم میں سڑک پر دوڑتے ہوئے نظر آئے۔

"العربیہ ڈاٹ نیٹ" پر پوسٹ کی جانے والی وڈیو میں دیگر لوگوں کے ساتھ حجاب پہنی ہوئی ایک مسلم خاتون کو بھی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وڈیو کلپ کے آغاز کے چند لمحوں بعد فائرنگ کی آواز سنی گئی جو برطانوی پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کرنے کے لیے کی تھی۔ حملے کے کچھ دیر بعد ہی پولیس کی پہلی گاڑی پارلیمنٹ کی عمارت پر پہنچ گئی جس میں سے مسلح پولیس اہل کار فوری طور پر عمارت کے احاطے میں داخل ہو گئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں 5 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ برطانوی پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں