’برطانیہ میں دہشت گردی، سعودی شہری محفوظ ہیں‘

سعودی شہریوں کو سفر میں محتاط رہنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ میں سعودی عرب کے سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز لندن میں ہونے والی مبینہ دہشت گردی کی کارروائی میں سعودی شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی’واس‘ کے مطابق لندن میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب دہشت گردی کے واقعے کے بعد سفارت خانے کے اہلکار حکام سے رابطے میں ہیں اور صورت حال کو دیکھ رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لندن میں دہشت گردی کی کارروائی میں کسی سعودی شہری کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سفارت خانے کی طرف سے برطانیہ میں موجود سعودی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقے میں نہ جائیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں