جزیرہ سیناء میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 8 داعشی ہلاک
مصری فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کے سرحدی علاقے رفح کے قریب جزیرہ نما سیناء میں گھات لگا کر فوج پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصری فوج کے ترجمان کرنل تامر الرفاعی نے ایک بیان میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کا جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ گذشتہ روز فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھات لگا کر فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جزیرہ نما سیناء میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے آٹھ داعشی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی کئی گاڑیوں اور دیگر سامان کو تباہ کیا گیا ہے۔
کرنل رفاعی نے بتایا کہ تازہ آپریشن کے دوران جزیرہ نما سیناء سے 22 مشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کیے گئے دہشت گرد رفح اور العریش شہروں میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
-
مصر: تارکینِ وطن کی کشتی کے حادثے میں ملوّث 56 افراد کو جیل کی سزائیں
مصر میں ایک عدالت نے گذشتہ سال تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے حادثے میں ملوّث ...
مشرق وسطی -
مصر: پولیس کی کارروائی میں چار مشتبہ جنگجو ہلاک
مصری پولیس نے دارالحکومت قاہرہ کے نواح میں ایک کارروائی کے دوران میں چار مشتبہ ...
مشرق وسطی -
مصر : داعش کا نشانہ بننے کے بعد قِبطی خاندان سیناء سے فرار
مصر کے صوبے شمالی سیناء کے شہر العریش میں داعش تنظیم کی جانب سے 7 مسیحی افراد کو ...
مشرق وسطی