مصر: گیارہ سالہ لڑکے پربچی کی عصمت ریزی کی کوشش کا الزام

مصری پبلک پراسیکیوٹر کا مفرور طالب علم کی گرفتاری کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصرمیں ایک گیارہ سالہ لڑکے کی جانب سے اپنے ہی اسکول کی ایک کم عمر بچی کی عصمت ریزی کی کوشش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد پبلک پر اسیکیوٹر جنرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مفرور لڑکے کی فوری گرفتاری اور اسے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ واقعہ مصر کی شمالی گورنری الدقھلیہ کے ایک اسکول میں حال ہی میں پیش آیا۔

پراسیکیوٹر جنرل نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چھٹی جماعت کے طالب علم گیارہ سالہ ملزم کو دوسری کلاس کی ایک بچی کو ٹوائلٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے پر فوری گرفتار کریں۔ ملزم کم عمر لڑکے کی فورینزک رپورٹ تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفتیش کے دوران اسکول کے اساتذہ نے بتایا کہ انہوں نے اسکول کے ایک ٹوائلٹ میں چیخ پکار کی آوازیں سنیں۔ اس پرٹوائلٹ کو کھولا گیا تو ملزم ایک چھوٹی بچی کے ساتھ وہاں موجود تھا۔ اس پر لڑکے کو اسکول کے دفتر میں لایا گیا جہاں اس کے والد کو طلب کرکے تمام تفصیلات بتائی گئیں۔ اس کے ساتھ پولیس کو بھی اطلاع کی گئی مگر لڑکے کا والد اسے لے کر وہاں سے فرار ہوگیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مصر میں ایسا ہی ایک شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک 36 سالہ درندہ نما شخص کو حراست میں لیا جس پر ایک اٹھارہ ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں