’فیلق القدس‘ یورپ کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث
ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک آریشنل کارروائیوں میں سرگرم ’فیلق القدس‘ ملیشیا نے صرف عرب ممالک میں عسکری مداخلت میں مصروف ہے بلکہ یہ تنظیم یورپ کو منشیات اسمگل کرنے والے کئی جرائم پیشہ گروپوں کی بھی سرپرستی کررہی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف اٹلی کے ایک ذمہ دار جوڈیشل ذرائع نے کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’فیلق القدس‘ یورپی ملکوں کو منشیات اسمگل کرنے والے کئی منشیات فروشوں کے کئی گروپ چلا رہی ہے۔ حال ہی میں اٹلی کے شہر اور دارالحکومت روم میں منشیات فروشوں کے ایک 9 رکنی گروپ کا پتا چلایا گیا۔ اس گروپ میں عراقی ملیشیا اور فیلق القدس کے افسران شامل ہیں۔
لندن سے فارسی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’کیھان‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہےکہ اطالوی پراسیکیوٹر جنرل کو مصدقہ اطلاعات ملی ہیں کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ملیشیا ’فیلق القدس‘ کے عناصر یورپی ملکوں کو منشیات بھی پہنچا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں جس نو رکنی منشیات فروش گروپ کا پتا چلانے کے بعد اسے حراست میں لیا گیا تو اس میں سعید نامی ایک ایرانی فوجی اہلکار بھی شامل ہے۔39 سالہ سعید کپڑوں کا کاروبار کرتا ہے۔ اس کےعلاہ عراق کی ایران نواز ’الحشد الشعبی‘ ملیشیا کے کئی عناصر بھی اس گروپ کا حصہ ہیں۔ یہ گروپ یورپ کے مختلف ملکوں میں پھیلا ہوا ہے جو مختلف ذرائع سے منشیات کی اسمگلنگ میں سرگرم ہیں۔
یورپ کو مبینہ طور پر منشیات اسمگل کرنے والے اس گروپ کی قیادت ’فیلق القدس‘ کے سابق سربراہ غلام رضا باغبانی کررہے ہیں۔ یہ لوگ افغانستان سے ایران کے صوبہ بلوچستان منشیات لانے کے بعد اسے آگے یورپی ملکوں تک پہنچاتے ہیں۔ افغانستان سے خشخاش ایران لائی جائی ہے جس کے بعد اس سے افیون اور کوکین تیار کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ غلام رضا باغبانی ایک جانی پہچانی ایرانی شخصیت ہیں۔ انہوں نے سنہ 2016ء میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائےتھے تاہم بعد ازاں ایک شدت پسند امیدوار کے حق میں دست بردار ہوگئے تھے۔
اطالوی جوڈیشل ذرائع کا کہنا ہے حکام سنہ 2014ء سے ایرانی منشیات فروش مافیا کو مانیٹر کررہا تھا۔ یہ سماج دشمن عناصر ایران سے منشیات کو عراق، وہاں سے ترکی پہنچاتے جہاں سے مال بردار بحری جہازوں کے سامان میں چھپا کر اٹلی اور دوسرے ملکوں کو فراہم کرتے رہے ہیں۔
’کیھان‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روم میں گرفتار کئے تمام منشیات فروش عراق کی الحشد الشعبی شیعہ ملیشیا سے تعلق رکھتے ہیں مگر ان کے ایرانی فیلق القدس اور اس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کےساتھ بھی گہرے مراسم ہیں۔
ایرانی ایجنٹ نہ صرف یورپ کو منشیات فراہم کرتے ہیں بلکہ حال ہی میں انکشاف ہوا تھا کہ لبنان میں ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے وابستہ ایک گروپ بھی ایرانی پاسداران انقلاب کی سریرستی میں یورپ، لاطینی امریکا بالخصوص ارجنٹائن اور برازیل کو منشیات اسمگل کرتے ہیں۔
جنوری 2107ء کو جرمنی پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ پولیس نے دو ایرانی مال بردار بحری جہاز پکڑے ہیں جن پر ہیروئن اور منشیات کی دیگر اقسام کی بھاری مقدار ترکی کے راستے یورپی ملکوں کو منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
جرمن حکام کا کہنا ہے کہ جہازوں کی تلاشی کے دوران 150 کلو گرام ہیروئن اور دیگر منشیات جن کی مالیت کروڑوں یورو میں بتائی گئی تھی قبضے میں لی گئی۔ پولیس نے 37 اور 41 سالہ دو ایرانی اسمگلروں کو بھی حراست میں لیا۔
اس سے قبل نو اکتوبر 2014ء کو بھی ایران کا ایک مال بردار بحری جہاز روکا جس کی تلاشی کے دوران 330 کلو گرام منشیات کھیرے اور لہسن کی پیٹیوں میں ڈال کر یورپ کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ جرمن انسداد منشیات حکام سے ایران سے مبینہ طور پرلائی گئی منشیات کی قیمت 50 ملین یورو لگائی تھی۔ اس بار بھی جرمن حکام نے 30 اور35 سال کی عمر کے دو ایرانیوں کو حراست میں لیا تھا۔
گذشت برس اکتوبر میں امریکی ذرائع ابلاغ نےانکشاف کیا تھا کہ امریکی اور فرانسیسی پولیس نے دو مشتبہ ایرانی منشیات اسمگلروں کو حراست میں لیا ہے اور ان کے ایک تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار کیے گئے ایرانیوں پر منی لانڈرنگ، ایرانی پاسداران انقلاب کی سرپرستی میں امریکا اور یورپ کو منشیات کی اسمگلنگ کا الزام عاید کیا گیا تھا۔
اخبار’میامی ہیرالڈ‘ کے مطابق گرفتار کیے گئے ایرانی ایجنٹ کولمبیا کی تین بڑی کمپنیوں کے ساتھ مل کر منشیات اور منی لانڈرنگ کے لیے کوشاں تھے۔
کچھ عرصہ قبل امریکی سینٹ کی مالیاتی کمیٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی 30 فی صد ذرائع آمدن منشیات سے پورے کیے جاتے ہیں۔
-
حوثی ملیشیا نے خود کو ایران کے ہاتھ فروخت کرڈالا:منصور ھادی
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ایران نواز شدت پسند حوثی باغیوں پر شدید تنقید ...
مشرق وسطی -
ایران کومیزائل ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
امریکا کی وفاقی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دارالحکومت واشنگٹن سے ایک مشتبہ ...
بين الاقوامى -
ایران پر بعض پابندیاں 8 سال تک برقرار رہیں گی: برطانیہ
’ایران میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد محتاط رہیں‘
بين الاقوامى