روسی صدر کی ایردوآن کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد
روسی صدر ولادی میر پوتن نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو دستور میں ترامیم کے لیے کرائے گئے ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔
ترک خبر رساں ادارے’اناطولیہ‘ نے ایوان صدر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتن نے صدر ایردوآن کو ٹیلیفون کرکے انہیں ریفرنڈم میں کامیابی پرمبارک باد پیش کی۔
ذرائع کےمطابق دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سنہ 2015ء میں ترک فوج کے ہاتھوں روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی دور کرنے سے اتفاق کیا ہے۔
ٹیلیفون پربات چیت کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ان کے روسی ہم منصب نے شام میں انقرہ اور ماسکو کے تعاون سے جنگ بندی کو مزید موثر بنانے کی ضرورت سے بھی اتفاق کیا۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایردوآن کو ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے تاہم ترک اپوزیشن نے اس پر اعتراض کیا ہے جب کہ یورپی یونین کی طرف سے بھی ترکی میں صدارتی نظام کے حق میں کرائے گئے ریفرنڈم پر محتاط رد عمل ظاہر کیا ہے۔
-
صدارتی طرز حکومت کے لیے ترکی میں ریفرینڈم جاری
ریفرینڈم کی منظوری کی صورت میں ایردوآن 2029 تک صدر بن جائیں گے
بين الاقوامى -
ایردوآن کا صدارتی ریفرینڈم میں تاریخی کامیابی کا دعویٰ
’سولہ اپریل ترک قوم اور جمہوریت کی فتح کا دن ہے‘
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی ترک صدر کو دستوری ریفرینڈم میں کامیابی پر مبارک باد
سعودی عرب نے ترکی میں اتوار کے روز منعقدہ ریفرینڈم میں دستوری اصلاحات کی منظوری پر ...
بين الاقوامى