دنیا کے 10 معیاری ہوائی اڈوں میں ایک خلیجی!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دور حاضر کو بہترین اور اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کےمقابلے کا دور کہا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں 10 اعلیٰ معیار کے بہترین ہوائی اڈوں میں خلیجی ریاست قطر کے ’حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے‘ کا پہلا نمبر ہے۔ جبکہ اسے دنیا کے دس بہترین ہوائی اڈوں میں چھٹے نمبر پر شمار کیا جاتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دنیا کے 100 بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست کی تیاری کے دوران ان ہوائی اڈوں کو استعمال کرنے والی فضائی کمپنیوں کے سفری معیار اور مسافروں کو فراہم کردہ سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

’اسکائی ٹریکس‘ کے جائزے کے مطابق سال 2017ء کے بہترین عالمی ہوائی اڈوں میں سینگاپور کے ’چانگی‘ کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔ دوسر ے نمبر پر ٹوکیو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا نام آتا ہے۔ تیسرے نمبر پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت ’سیئول‘ کے ’انشن‘ ہوائی اڈے کو بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ جرمنی کے میونخ ہوائی اڈے کو چوتھا، ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو پانچواں، دوحہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو چھٹا، جاپان کے‘شوپو سینٹرار‘ کو ساتواں، زیورخ ہوائی اڈے کو آٹھواں، لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ کو نواں اور یورپی ملکوں کے مشہور زمانہ فرانکفرٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو دسواں عالمی ہوائی اڈہ قرار دیا گیا ہے۔

حمد بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح سنہ 2014ء میں کیا گیا تھا۔ یہ ہوائی اڈا عرب ملکوں کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ افتتاح کے سال اس ہوائی اڈے سے 37 ملین اور تین سو مسافروں نے استعمال کیا۔

سال 2016ء میں حمد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو دسواں عالمی معیاری ہوائی اڈا قرار دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں