لندن: پارلیمنٹ کے قریب سے چاقو سے لیس مشتبہ شخص گرفتار
برطانوی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام نے دارالحکومت لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے نامہ نگار کے مطابق چاقو سے لیس شخص کو وسطی لندن میں ’وائیتھول‘ روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ جس راستے سے وہ گذر کرآیا اس پر اور چاقو بھی ملے ہیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب مشکوک حالت میں کھڑا تھا۔ اس پر شبہ ہے کہ وہ دہشت گردی کی سازش کی منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم اس سے فوری خطرہ درپیش نہیں تھا۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کی عمر 20 سال کے لگ بھگ ہے۔ اس نے ایک سے زیادہ چاقو اٹھا رکھے تھے جب کہ راستے سے تین چاقو اور بھی ملے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق زمین پر پڑی چھریوں میں ایک بڑی چھری بھی شامل ہے۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو بغیر کسی مزاحمت کے حراست میں لے کر تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا ہے۔
عینی شاہدین نے خبررساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ پولیس نے مشتبہ نوجوان کو زمین پر بٹھا دیا تھا۔’رائیٹرز‘ کے مطابق پولیس نے وزیراعظم ہاؤس کے قریب سےگاڑیوں کی آمد روفت بھی روک دی تھی اور پارلیمنٹ کے دونوں گیٹ بھی بند کردیے گئے تھے۔
-
دہشت گردی کی مذمت، محجب خواتین کی لندن میں ہاتھوں کی زنجیر
دہشت گردی کے خلاف مسلمان خواتین کا منفرد رد عمل
بين الاقوامى -
لندن : جائے حادثہ سے گزرتی باحجاب خاتون پر سخت تنقید کیوں ؟
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک باحجاب خاتون کو جو کہ غالبا عرب ہے بڑی سرگرمی سے موضوع ...
مشرق وسطی -
لندن میں حملہ کرنے والے برطانوی شہری کی شناخت
52 سالہ خالد مسعود سکیورٹی سروسز کا جانا پہچانا چہرہ تھا، چند سال قبل زیر تفتیس ...
بين الاقوامى