افغانستان میں داعش کا رہنما ساتھیوں سمیت ہلاک
افغان صدر اشرف غنی نے تصدیق کر دی ہے کہ ملک میں انتہا پسند گروہ داعش کا رہنما عبدالحسیب مارا جا چکا ہے۔ گذشتہ برس حافظ سعید خان کی ہلاکت کے بعد حسیب کو افغانستان میں داعش کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا کہ افغان خصوصی دستوں کی ایک کارروائی کے نتیجے میں داعش کا سربراہ عبدالحسیب ہلاک ہو گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ افغان دستوں نے امریکی اتحادی فورسز کے تعاون سے یہ کارروائی گذشتہ ماہ ننگر ہار صوبے میں کی تھی۔
امریکا کے خیال میں عبدالحسیب لوگری کا گروپ عراق اور شام میں سرگرم گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے قریبی طور پر جڑا ہوا تھا۔ امریکی فوج اس گروپ کو ’اسلامک اسٹیٹ خراسان‘ یکا نام دیتی ہے۔
افغانستان میں امریکی فورسز نے گذشتہ ہفتے بتایا تھا کہ اس آپریشن کے دوران ملک میں سرگرم ’اسلامک اسیٹ‘ کے کئی سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پینتیس سے زیادہ جنگجوؤں کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تاہم تب یہ تصدیق نہیں ہو سکی تھی لوگری ہلاک ہو گیا ہے۔
حسیب سے قبل افغانستان میں داعش کا رہنما حافظ سعید خان تھا، جو گزشتہ برس ایک امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا تھا۔ افغان حکومت کے مطابق حسیب کی ہلاکت ملک میں داعش کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
امریکی فورسز کے مطابق اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ اس آپریشن میں حسیب بھی اپنے معاونین سمیت ماراگیا ہے تو افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئے گی اور 2017ء کے اندر اندر اس گروپ کو افغانستان میں مکمل طور پر تباہ کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
امریکی محکمہٴ دفاع کے اندازوں کے مطابق افغانستان میں داعش (اسلامک اسٹیٹ یا آئی ایس) نے 2015ء کے آغاز میں قدم جمانا شروع کیے تھے اور آج کل اس گروپ کے پرچم تلے سرگرم جنگجوؤں کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ رہ گئی ہے، جو کہ شروع میں اس گروپ میں شامل ہونے والوں کی تعداد کا نصف بنتی ہے۔
-
افغانستان: ’’بموں کی ماں‘‘ کے حملے میں داعش کی 90 ہلاکتیں
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فوج کے ’&rsquo ...
بين الاقوامى -
افغانستان : داعش کے مسجد کے باہر حملے میں 11 افراد جاں بحق
افغانستان کے شمالی صوبے جوزجان میں داعش کے جنگجوؤں کے ایک حملے میں ایک پولیس ...
بين الاقوامى -
افغانستان، پاکستان میں داعش کا رہنما امریکی حملے میں ہلاک
پاکستان میں تعینات افغان سفیر نے افغانستان میں دولت اسلامیہ خراسان المعروف 'داعش ...
پاكستان -
داعش نے افغانستان میں شیعہ مساجد پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی
شدت پسند تنظیم دولت اسلامی ’داعش‘ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ...
بين الاقوامى -
افغانستان داعش کا قبرستان بنے گا: صدر اشرف غنی
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کو ...
بين الاقوامى -
افغانستان : امریکی حملے میں داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ
مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی بمباری میں داعش کے 21 حامی ہلاک
بين الاقوامى