وزیراعظم نواز شریف کو عرب، امریکا سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

شاہ سلمان نے تیونس ،عراق اورمراکش کی قیادت کو بھی سربراہ اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے بھیج دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستانی وزیراعظم میاں نواز شریف ، مراکش کے شاہ محمد ششم ،عراقی صدر محمد فواد معصوم اور تیونسی صدر باجی قائد السبسی کو عرب ،اسلامی، امریکا سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ عادل الجبیر اور مذکورہ چاروں ممالک میں متعیّن سعودی سفیروں اور ناظم الامور نے متعلقہ حکام کو شاہ سلمان کی جانب سے پیغامات اور دعوت نامے پہنچا دیے ہیں۔

اس موقع پر سعودی عرب کے سفارتی نمائندوں نے میزبان ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں