معزول یمنی صدر کا وفادار کمانڈر سعودی عرب دراندازی کی کوشش میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی مسلح افواج کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوج کے ایک دستے نے یمنی علاقے سے حوثی باغیوں کی ایسی نقل وحرکت نوٹ کی ہے جس کا مقصد مملکت کے سرحدی علاقے نجران میں دراندازی کا ارتکاب ہے۔

انہی ذرائع نے بتایا کہ باغیوں کے ایک گروپ نے مملکت کی سرحدی بیلٹ عبور کرتے ہوئے ریجن میں سعودی عرب کے چند عسکری نوعیت کے اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم سعودی عرب کی مشترکہ فوج نے باغیوں کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

سعودی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں یمن کے معزول اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار ریپبلیکن گارڈز کا ایک کمانڈر عبدالخالف علی محمد الاسدی اپنے تیرہ سلاتھیوں سمیت مارا گیا۔ یمنی دراندازوں کو سعودی ایوی ایشن کے اپاچی ہیلی کاپٹرز اور توپ خانے کی مدد سے ہلاک کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں