.

کیا لندن کی فنز بری پارک مسجد حملہ اس شخص نے کیا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ ایک ہتھکڑی لگے ایک شخص کی تصویر شائع کی ہے جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس نے فنز بری پارک مسجد سے نماز تراویح پڑھ کر لوٹنے والے افراد پر اپنی وین چڑھا دی تھی اور پولیس نے اسے جائے حادثہ سے حراست میں لیا تھا۔

اخبار نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ علاقے میں پیدل چلنے والے دیگر افراد نے گاڑی چلانے والے مشتبہ شخص پر قابو پا لیا تھا اور اسے پولیس آنے پر ان کے حوالے کر دیا۔

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بہت بڑا ہے، جس میں کئی افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔