کیا آپ تصویر میں نظر آنے والی خاتون کی عمر کا اندازہ کر سکتے ہیں ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تائیوان کی ایک خاتون نے اپنی تصاویر کے ذریعے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے کیوں کہ تصویر کو دیکھنے والا پہلی نظر میں خاتون کی اصل عمر کی توقع بھی نہیں رکھ سکتا۔ جی ہاں بیس کی دہائی یا اس سے بھی کم عمر کی نظر آنے والی خاتون "لور سو" اپنی زندگی میں 42 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔

برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق لو رسو کا کہنا ہے کہ اس حد تک کم عمر نظر آںے کا راز ان کا بکثرت پانی پینا اور سبزیاں کھانا ہے۔

انٹیریئر ڈیزائننگ کے شعبے سے وابستہ لور نے 2015 میں اپنی 35 سالہ اداکارہ بہن شیرون کے گھر پر اپنی 40 ویں سال گرہ منائی۔ اس تقریب کی تصاویر کو لور نے فیس بک پر پوسٹ کیا تو ان کے فالوورز ان تصاویر کو دیکھ کر بھونچکا رہ گئے۔

لور کا کہنا ہے کہ وہ شوگر فلیورز اور ہاٹ ساس سے دور رہتی ہیں جب کہ صبح میں ایک کپ بلیک کافی ضرور پیتی ہیں۔
لور کے مطابق وہ اپنی جلد کی حفاظت کے واسطے روزانہ وٹامن "سی" جیسے بعض فوڈ سپلیمنٹ اور کولاجن کی گولیاں بھی لیتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں