.

امریکا: بم کی جھوٹی اطلاع پر ٹیکساس یونیورسٹی خالی کرالی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

منگل کو امریکی شہر ڈالاس میں قائم ٹکساس یونیورسٹی میں ایک بم کی افواہ کے بعد ہرطرف کھلبلی پیدا ہوگئی اور یونیورسٹی کو کو خالی کرالیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق ’ٹکساس‘ یونیورسٹی کی طرف سے ’ٹوئٹر‘ پرپوسٹ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں بم کی اطلاع جھوٹی تھی۔ کچھ دیر کے لیے یونیورسٹی کو خالی کرالیا گیا تھا تاہم اب یونیورسٹی کو کلیئر کردیا گیا ہے۔ اب آپ جامعہ آسکتے ہیں اور گاڑی پارک کرسکتے ہیں۔

قبل ازیں ٹکساس یونیورسٹی نے کہا تھا کہ اسے بم کی اطلاع کے بعد تمام کیمپیس خالی کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

دھمکی آمیز اطلاع کے بعد طلباء، زائرین اور یونیورسٹی کے تمام ملازمین کو باہر نکالنے کے بعد پارکنگ اسٹینڈ بھی خالی کرالیا گیا تھا۔

یونیورسٹی کی طرف سے شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ تا اطلاع ثانی جامعہ سے دور رہیں کیونکہ پولیس ایک مشکوک بم کی موجودگی کی تحقیقات کررہی ہے۔