.

میڈیا نے میرا راستہ روکنے کی کوشش کی مگر میں صدر بن گیا: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز واشنگٹن میں کینیڈی سینٹر میں منعقد تقریب کے دوران اپنے خطاب میں سینئر جنگجو فوجی اہل کاروں کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ابتدائی مہینوں کے دوران ہی انتخابی مہم کی طرز پر باقاعدگی کے ساتھ مجمع اکٹھا کرنا شروع کر دیا۔ انہوں نے قبل از وقت ہی اپنے دوبارہ انتخاب کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کی جدید دنیا کی تاریخ میں کسی بھی صاحب منصب صدر کی جانب سے کوئی مثال نہیں ملتی۔

امریکی صدر کی اپنے حامیوں کے ساتھ رابطے کی حکمت عملی میں ذرائع ابلاغ پر نکتہ چینی بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے اپنے بیان میں صحافت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "جعلی میڈیا ہمیں خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے مگر ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے"۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ "اس جعلی میڈیا نے ہمیں وہائٹ ہاؤس تک پہنچنے سے روکا تاہم میں صدر بن گیا"۔