یورپیئن کورٹ آف جسٹس : حماس تنظیم دہشت گردی کی فہرست میں برقرار
یورپیئن کورٹ آف جسٹس نے فلسطینی تنظیم حماس کو یورپی یونین کی دہشت گرد عناصر کی فہرست میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ کے روز جاری بیان میں باور کرایا ہے کہ "لوئر کورٹ کو چاہیے کہ وہ حماس کو دہشت گرد تنظیموں سے متعلق یورپی یونین کی فہرست سے نہ نکالے"۔
اس سے قبل یورپی یونین کی لوئر کورٹ نے 17 دسمبر 2014 کو فیصلہ دیا تھا کہ ناکافی شواہد کے سبب حماس تنظیم کے اثاثوں کے انجماد اور تنظیم پر سفری پابندیوں کو مزید برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔
یورپیئین کورٹ آف جسٹس نے نے اپنے بیان میں زور دیا ہے کہ یورپی کونسل اگر یہ باور کرے کہ کسی فرد یا تنظیم کے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہنے کا خطرہ باقی ہے تو وہ اس کو کالعدم فہرست میں باقی رکھنے کا جواز رکھتی ہے۔