یمن : خودکش بم دھماکے میں دو یمنی فوجی ہلاک ، 24 زخمی
یمن کے جنوبی صوبے ابین میں منگل کے روز ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ پر خودکش بم حملے میں دو فوجی ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ حملہ آور بمبار نے ابین میں ایک مرکزی شاہراہ پر واقع سکیورٹی چیک پوائنٹ پر خود کو دھماکے سےا ڑایا ہے۔ یہ جگہ یمنی فوج کی 103 ویں بریگیڈ کے اسمبلی پوائنٹ کے نزدیک واقع ہے۔
اس بریگیڈ کو حال ہی میں القاعدہ کے خلاف دو جنوبی صوبوں شبوہ اور ابین میں جاری بڑی کارروائی میں حصہ لینے کے جنوبی شہر عدن سے اس علاقے میں منتقل کیا گیا ہے۔