ابو ظبی کے ولی عہد سے امریکی ایلچیوں کی ملاقات ، قطر بحران پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب کمان دار شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے دو خصوصی ایلچیوں نے ملاقات کی ہے اور ان سے قطر اور عرب ممالک کے درمیان جاری بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے سابق جنرل انتھونی زینی اور عرب خلیجی امور کے لیے نائب وزیر خارجہ ٹم لنڈرکنگ کو قطر بحران کے حل کے لیے معاونت کی غرض سے خطے کے دورےپر بھیجا ہے۔انھوں نے اس سے پہلے کویت اور قطر کا دورہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی ایلچی ابو ظبی سے سعودی عرب ، بحرین اور پھر مصر جائیں گے۔ریکس ٹیلرسن نے انھیں قطر کے تین خلیجی عرب ممالک اور مصر کے ساتھ جاری تنازع کے حل کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی سفارتی کوششوں کے ضمن میں حال ہی میں خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے اور وہ چار عرب ممالک اور قطر کی قیادت سے بحران کے خاتمے کے لیے بات چیت کررہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں