بارسلونا میں راہ گیروں کو روندنا غیرانسانی فعل ہے: سعودیہ، امارات
اسپین کے شہر میں ہونے والی دہشت گردی کی عالمی سطح پر مذمت
اسپین کے شہر بارسلونا میں گذشتہ روز ایک وین کی ٹکر سے درجن سے زاید راہ گیروں کی ہلاکت کے بعد دنیا بھر میں اس واقعے کے خلاف شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بارسلونا میں ہونے والی دہشت گردی کو غیر انسانی فعل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض حکومت بارسلونا میں راہ گیروں کے گاڑی تلے روندنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ ایک مجرمانہ اور غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ادھر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی بارسلونا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز باسلونا میں ایک وین نے راہ گیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 13 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے وین میں سوار ایک مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا جب کہ دوسرے حملہ آور کو گولیوں کے تبادلے میں ہلاک کردیا گیا۔
-
بارسلونا: وین راہ گیروں پر چڑھ دوڑی ، 13 افراد ہلاک ،50 زخمی
اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک وین نے دسیوں راہ گیروں کو کچل دیا ہے جس کے نتیجے ...
بين الاقوامى -
سعودی ولی عہد سے امریکی ایلچی کی ملاقات ، داعش مخالف جنگ پر بات چیت
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داعش مخالف اتحاد ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب بین المذاہب مکالمے کا خیر مقدم کرتا ہے: رابطہ عالم اسلامی
اسلامی دنیا کے مرکزی ترجمان کی حیثیت سے رابطہ عالمی اسلامی تنظیم کے سکریٹری جنرل ...
بين الاقوامى