.

لبنانی میڈیا پَرسن نے شادی کی تقریب میں اپنی دُلہن کو رُلا ڈالا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے میڈیا پَرسن وسام بریدی دو روز قبل منعقد تقریب میں تیونس کی فیشن ماڈل ریم السعیدی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ البتہ شادی کی تقریب کے دوران ایک اثر انگیز منظر کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش میں ہے۔

کلپ میں وسام بریدی اپنے بھائی عصام کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ عصام اپریل 2015 میں ایک ٹریفک حادثے میں وفات پا گئے تھے۔

بریدی نے دل کی گہرائیوں سے اپنے متوفی بھائی کی روح اور اپنی دلہن کے لیے ایک پیغام سُنایا۔ اس موقع پر بریدی کے الفاظ سن کر ان کی دلہن ریم اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں !

بریدی کا کہنا تھا کہ " جب دنیا کسی انسان پر تنگ ہو جاتی ہے تو وہ اس انسان کو طاقت ور بنا دیتی ہے"۔ انہوں نے اپنے بھائی کی مدح کرتے ہوئے کہا کہ وہ آسمان پر اڑتے فرشتے کی مانند تھا۔ بریدی نے اپنی دُلہن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "میں یہ چاہتا تھا کہ ایسا گھرانہ پاؤں جو مجھے تحفظ کا احساس دے۔ تم میرے لیے ایک تحفہ ہو ، میں یہ ہر گز نہیں کہوں گا کہ تم سے محبت کرتا ہوں.. بلکہ میں شکریہ ادا کروں گا کیوں کہ تم نے مجھے ایسا انسان بنا دیا جو تمہاری لیے اتنا محبوب ہے کہ اس سے زیادہ محبت کا تم تصوّر نہیں کر سکتی ہو"۔

یاد رہے کہ 31 سالہ تیونسی فیشن ماڈل ریم السعیدی اور لبنانی میڈیا پَرسن وسام بریدی کی اطالیہ کے شہر میلان میں سِول میرج ہوئی ہے۔