’ارما‘ طوفان کا خطرہ، فلوریڈا سے امریکی جہازوں کا قطار اندر فرار
امریکا کی مختلف ریاستوں میں تباہی پھیلانے والے’ارما‘ سمندری طوفان کے ریاست فلوریڈا کی طرف بڑھنے کے بعد ہوائی اڈوں پر موجود جہازوں کو ملک کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ’ارما‘ طوفان کو بحر اوقیانوس میں اٹھنے والا تاریخ کا بدترین اور انتہائی خطرناک طوفان قرار دیا گیا ہے۔
’ارما‘ طوفان گذشتہ چند روز کے دوران جزیرہ باربودا میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے کے ساتھ انیتگوا جزیرے پر بھی نقصانات کا باعث بنا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق طوفان جلد ہی جزائر لیوارڈ اور بورٹوریکو میں پہنچ رہا ہے جس کے نتیجے میں کیوبا اور جنوب مشرقی امریکی ریاستیں بھی اس کی لپیٹ میں آسکتی ہیں۔امریکی حکومت نے ریاست فلوریڈا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت فلوریڈا کے تمام ہوائی اڈوں سے ہوائی جہاز محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے ہیں۔ خطرہ ہے کہ فلوریڈا سے ٹکرانے والا طوفان ہوائی اڈوں اور ان پر کھڑے طیاروں کے لیے غیر معمولی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
قبل ازیں ترک ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول سے فلوریڈا کے میامی ہوائی اڈے کی پروازیں نو اور دس ستمبر کو منسوخ کردی گئی ہیں۔
-
سعودی عرب : طوفان بادوباراں کے دوران گیس اسٹیشن پر بجلی گر گئی
سعودی عرب کے علاقے ابھا میں طوفان بادو باراں کے دوران میں ایک گیس اسٹیشن پر بجلی ...
بين الاقوامى -
نیوزی لینڈ میں پے درپے شدید زلزلوں کے بعد سونامی طوفان
نیوزی لینڈ کے وسطی علاقے میں اتوار کی نصف شب کے بعد شدید زلزلہ آیا ہے۔امریکی ...
بين الاقوامى -
ہیٹی میں سمندری طوفان کی تباہی، ہلاکتیں 800 متجاوز
ہیٹی میں آنے والے سمندری طوفان میتھیو کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ...
بين الاقوامى