ایران نے جوہری معاہدے کی روح کو پامال کیا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران نے عالمی برادری کے ساتھ کیے عالمی معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔ ہم ایرانی اقدامات کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق طوفان سے متاثرہ ریاست فلوریڈا سے واشنگٹن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ سابق صدر براک اوباما کے دور میں اگر کوئی بد ترین سمجھوتہ ہوا ہے تو وہ ایران کے جوہری پروگرام کا سمجھوتہ ہے۔ ایران نے عالمی دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس معاہدے کی روح کو پامال کیا ہے۔
ادھر امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایران پر عاید پابندیوں میں نرمی کے معاملے میں مزید توسیع کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ھیذر ناورٹ کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پابندیوں میں معمولی نرمی کی ہے۔ یہ نرمی ایران کے مجموعی طرز عمل اور پالیسی کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔
-
آستانہ میں ایران کی بطور ضامن شرکت پر امریکا کی تشویش
امریکی وزارت خارجہ نے آستانہ مذاکرات میں فائربندی کے ضامن ملک کی حیثیت سے ایران کی ...
بين الاقوامى -
ایران اب بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سپورٹر ہے: واشنگٹن
امریکی وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار نیتھن سیلز کا کہنا ہے کہ ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کا ایران اور اس کی ملیشیاؤں کے خلاف سخت حکمت عملی پر غور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک جامع حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں جس کے تحت عراق اور شام ...
بين الاقوامى