حوثی باغیوں کی گولہ باری سے تعز میں 4 بچے شہید، 10 زخمی
یمن میں حوثی شدت پسند گروپ کی جانب سے تعز کے علاقے میں گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم چار بچے شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔
العربیہ کے مطابق حوثی باغیوں اور علی صالح ملیشیا نے تعز میں حوض الاشراف کالونی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
طبی ذرائع کے مطابق گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والے چار بچوں کی نعشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جب کہ زخمی ہونے والے دس بچوں کو بھی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ حوثی باغیوں کی طرف سے حوض الاشراف کالونی پر گولہ باری کے نتیجے میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے متعدد گولے مشرقی تعز میں الدبا کالونی اور الصمیل بازار میں بھی گرے ہیں۔
-
یمن: حوثی ملیشیائیں خواتین کا سہارا لینے پر مجبور
یمن میں باغی ملیشیاؤں کی صفوں میں بھرتی کیے جانے والے ہزاروں افراد بالخصوص بچوں ...
مشرق وسطی -
حوثی خواتین کی اسلحے کی تربیت کے لیے ایران، عراق اور لبنان کی خواتین
یمنی معزول صدر علی عبداللہ صالح کے ہمنوا تحلیل شدہ ریپبلکن گارڈز کے ایک افسر نے ...
مشرق وسطی -
حوثی لیڈر کی پڑوسی ملکوں پر میزائل حملوں کی دھمکی
یمن میں ایران کے پالتو حوثی شدت پسند گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے دھمکی دی ہے ...
بين الاقوامى