خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے والے سعودی عالم کی امامت پر پابندی

الشیخ سعد الحجری نے عورتوں کی عقل کو کم تر قرار دیا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعوی عرب کے علاقے عسیر کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز آل سعود نے علاقائی افتاء کونسل کے رکن الشیخ سعد الحجری کو خواتین کے بارے میں ایک متنازع بیان دینے کے بعد امامت، خطابت اور تمام دیگر دعوتی سرگرمیوں سے روک دیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عسیر کے علاقے کے سرکردہ عالم دین الشیخ الحجری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کے پاس مردوں کی نسبت ’ایک چوتھائی عقل’ ہوتی ہے۔ ان کے اس بیان پر عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

عسیر گورنری کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے جنرل سپروائزر اور سرکاری ترجمان سعد بن عبداللہ آل ثابت نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ شہزادہ فیصل بن خالد نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ الشیخ سعد الحجری کو مساجد میں امامت، خطابت اور دیگر تمام دعوتی ودینی سرگرمیوں سے روک دیں۔ یہ ہدایت ان کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے خواتین بارے ایک متنازع بیان کے بعد سامنے آئی ہے۔

الشیخ سعد الحجری نے خواتین کی ڈرائیونگ کے نقصان پر ایک طویل لیکچر دیا جس میں انہوں نے خواتین کی گاڑی چلانے کے بیس نقصانات بیان کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے پاس ایک چوتھائی عقل ہوتی ہے۔ ان کے اس متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر تند وتیز بحث چھڑ گئی تھی اوربہت سے لوگوں نے ان کے خواتین بارے ریمارکس کو نا مناسب قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں