لندن میں 'اوبر' ٹیکسی سروس کا اجازت نامہ منسوخ
کمپنی پر ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
برطانیہ کی مواصلات وٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موبائل فون ایپلیکشن کے ذریعے ٹیکسی فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی اوبر [UBER] پر قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عاید کرتے ہوئے اس کا اجازت نامہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پرمٹ منسوخی کی صورت میں لندن میں ’اوبر‘ سے وابستہ 40 ہزار ڈرائیورز اور 35 لاکھ عام شہری بھی متاثر ہو سکتے ہیں جنہیں فون پر ٹیکسی کی سہولت حاصل رہی ہے۔
لندن ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ’اوبر‘ کا پرمٹ واپس لینے اور اس کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ کمپنی نے متعدد بار دی گئی وارننگ پر کوئی جواب نہیں دیا۔ ٹیکسی کمپنی کو متعد مرتبہ خبردار کیا گیا اس کی سروس مسافروں کی سلامتی اور تحفظ کے معیار پر پوری نہیں اترتی۔ نیز اس کمپنی کے ڈرائیوروں کی سواریوں کے ساتھ بدسلوکی شکایات بھی عام تھیں۔
تاہم اس کے باوجود ’اوبر‘ فیصلے کے خلاف 21 روز میں اپیل کرسکتی ہے۔
لندن ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ’اوبر‘ کمپنی کی جانب سے کئی خامیوں کا ارتکاب کیا گیا۔ اس کے ساتھ وابستہ مرد وخواتین ڈرائیوروں کا عدالتی ریکارڈ جمع نہیں کرایا جاتا۔
لندن کے میئر صادق خان نے ’اوبر‘ ٹیکسی کمپنی کے خلاف کیے گئے فیصلے کی تائید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہر میں کرائے پر ٹیکسی کی سروس فراہم کرنے والی کسی بھی کمپنی کو قوانین کی سختی سے پابندی کرنا ہو گی۔
-
خواتین کو ہراساں کرنے سے کیسے بچا جا سکے؟
اوبر ٹیکسی کی پاکستانی ڈرائیوروں کو خواتین کے تحفظ سے متعلق تربیت کا آغاز
پاكستان -
’لندن ٹیکسی‘ کے قطر سے اظہار یکجہتی کا بھانڈہ پھوٹ گیا
’الجزیرہ‘چینل کی جانب سے اجرت پر ہمدردی بٹورنے کی ناکام کوشش
بين الاقوامى -
پاکستان نژاد ڈرائیور شلوار کرتا پہن کر ٹیکسی چلانے پر بضد
امریکی عدالت میں ٹیکسی کمیشن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا
بين الاقوامى -
خلیجی شہری برطانیہ میں یومیہ 19 ہزار ڈالر ٹیکسی کرایہ ادا کرتے ہیں
عرب سیاحوں کی مسلح ڈرائیور یا سیکیورٹی گارڈ کی فرمائش
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ٹیکسی کا حصول بذریعہ موبائل فون اپیلی کیش ممکن
ستر لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سےعرب دنیا میں عوامی سہولت کا منصوبہ
مشرق وسطی -
دبئی میں جولائی سے ''فضائی ٹیکسی'' کا آغاز : ویڈیو
دبئی میں پہلے مسافر ڈرون کی باقاعدہ سروس کا اس سال جولائی سے آغاز ہوجائے گا۔ یہ ...
ایڈیٹر کی پسند